یہی تمنا ہے میری بس

Poet: Bushra babar By: Bushra Babar, Islamabad

میں مدینے میں جاؤں، یہی تمنا ہے میری بس
پھر لوٹ نہ پاؤں ،یہی تمنا ہے میری بس

حال دل اپنا میں ان کو ہی سناؤں گی
اور وہ سن لیں میری بات کو،یہی تمنا ہے میری بس

غلاموں کی غلام بن کر،میں ان کے در پے جاؤں گی
اس در پہ غلامی قبول ہو،یہی تمنا ہے میری بس

خدایا کچھ تو کر ایسا بلاوا بھی تو آے نا
یہی تمنا ہے میری بس،یہی تمنا ہے میری بس

امید مجھ کو پکی ہے ،بلاوا آ ہی جائے گا
بلاوا آ ہی جائے اب ،یہی تمنا ہے میری بس

روضہ رسول کو نظر دل سے دیکھوں گی
میں اس منظر کو سمیٹوں گی ،یہی تمنا ہے میری بس

Rate it:
Views: 557
28 Apr, 2019
More Religious Poetry