ترک ڈرامہ ارطغرل مقبوضہ کشمیر کے عوام کا پسندیدہ ڈرامہ

ترکی کا مقبول ترین ڈراما سیریل دیریلش؛ ارطغرل کشمیریوں کا پسندیدہ ڈراما بن گیا انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود کشمیری نہ صرف یہ ڈراما بڑے شوق سے دیکھتے ہیں بلکہ اس پر بحث بھی کرتے ہیں۔ ڈراماسیریل دیریلش؛ ارطغرل کی کہانی سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل کی ہے اورارطغرل غازی مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے13 ویں صدی کے ترک سپہ سالار ارطغرل غازی نے کس طرح منگولوں اور صلیبیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ یہ ڈراما اپنی کہانی اور پروڈکشن کے باعث ترکی کا مقبول ترین ڈراما بن گیا۔ جہاں اس ڈرامے نے ترکی میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑے وہیں یہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بے حد مقبول ہورہا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشمیر میں چار ماہ سے جاری کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اس ڈرامے کو دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ دیریلش؛ ارطغرل پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا بھی پسندیدہ ڈراما ہے اور انہوں نے اسے پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کررکھی ہے جبکہ اس ڈراما سیریل سے متاثر ہوکر ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کرلیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.