عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمتوں دو فیصد کا اضافہ

سنگا پور: (20 جنوری 2020) عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمتوں دو فیصد کا اضافہ ہواہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مشرق وسطی اورشمالی افریقا میں کشیدگی کے باعث اوپیک رکن ممالک کی جانب سے پیداوار اور سپلائی بند کرنے کے باعث ہوا۔

نیویارک کی مرکنٹائل ایکسچینچ میں ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک اعشاریہ انیس ڈالر کا اضافہ ہواجبکہ ویسٹ ٹکساس کے مستقبل کے سودے انسٹھ اعشاریہ تہتر ڈالر میں ہوئے۔

برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں ایک اعشاریہ پندرہ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ برینٹ خام تیل کے فی بیرل سودے 65اعشاریہ 59ڈالر پر بند ہوئے۔

مارکیٹ ماہرین اور تاجروں کے مطابق عراق اور لیبیا نے کشیدگی کے باعث تیل کی پیداوار اور سپلائی بند کردی ہے اور دیگر اوپیل رکن ممالک نےبھی تیل کی پیدوار کم کردی ہے۔

حلانکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک نے رواں سال تیل کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کیاہے لیکن عالمی اسٹاک میں اضافہ ہونے میں وقت لگے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.