الیاس فخفاخ تیونس کے نئے وزیراعظم مقرر

مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزارت عظمیٰ اور موجودہ وزیراعظم یوسف الشاھد کی جگہ نئے سربراہ حکومت کے لیے 20 نام پیش کیے تھے۔ صدر مملکت کی طرف سے 'تحیا تیونس' اور ڈیموکریٹک پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار الفخفاح کو وزیراعظم نامزد کرتے ہوئے انہیں حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی تھی۔

حکومت کی تشکیل کے لیے نامزد وزیراعظم الفخفاح کے پاس ایک ماہ کی مہلت ہے۔ انہیں حکومت کی تشکیل کے بعد پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ حکومت کو موجودہ پارلیمنٹ کے 217 ارکان میں سے کم سے کم 109 کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

اگر حکومت پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ اس وقت تیون کی پارلیمنٹ میں مذہبی سیاسی جماعت تحریک النہضہ اور قلب تیونس کی اکثریت ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.