وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ترک ہم منصب میولوت چاوش کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: (25 جنوری 2020) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ترک ہم منصب میولوت چاوش کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران پاکستان نے ترکی کے مشرقی علاقے میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ نے صدر، وزیراعظم اور قوم کی جانب سے زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔ دریں اثنا پاکستان کی جانب سے ریلیف اور ریسکیوآپریشن میں معاونت کی پیشکش بھی کی گئی۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ترک بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔ ترک ہم منصب کو فیلڈاسپتال اور ریسکیو ٹیمیں بھجوانے کی بھی پیشکش کی گئی۔

ترک وزیرخارجہ نے اظہار تعزیت اور مدد کی پیشکش پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ میولوت چاوش کا کہنا تھا کہ ضرورت ہوئی تو برادر ملک پاکستان کو ضرور مطلع کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.