کورونا وائرس:دنیا میں7 لاکھ38ہزار سے زائد اموات

دنیا میں کورونا وائرس کے باعث7 لاکھ38 ہزار715 اموات ہوچکی ہیں اور 2کروڑایک لاکھ49 ہزارسےزائد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ31لاکھ12 ہزار ہے۔

امریکہ میں کوروناسے 52لاکھ 51ہزارسے زائدافراد متاثر ہیں اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران329 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ66ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں30لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید133افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد22لاکھ67ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور ایک دن میں886 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 45ہزارسے بڑھ گئی ہے۔

روس میں کورونا سے8لاکھ92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور15 ہزار سے زائد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 63 ہزار 859 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 4 لاکھ85 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ53 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد62لاکھ کے قریب ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ 52 لاکھ  کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 1 لاکھ 65ہزار کے قریب اموات رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

55