علی ظفر نے اپنی زندگی کا سفر کچھ یادگار تصاویر سے بیان کردیا

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی زندگی کا سفر کچھ یادگار تصاویر سے بیان کردی۔

گلوکار علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں جو گلوکار کے بچپن کے دِنوں سے لیکرحالیہ دِنوں کی ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُن کے بچپن، اسکول، کالج اور گلوکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے کے خاص لمحات کو بخوبی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A journey through time. Bhaee ko bachpan se pose maarne ka shoque tha.

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on Sep 23, 2020 at 7:33am PDT

علی ظفر نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ وقت کے ذریعے زندگی کا ایک سفر۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ کے بھائی کو بچپن سے ہی پوز مارنے کا شوق تھا۔

دوسری جانب علی ظفر کی زندگی کے سفر کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ کر اُن کے مداح ناصرف خوش ہوئے بلکہ پوسٹ پر تبصرے بھی کیے۔

مُسکان نامی مداح نے لکھا کہ ابھی تک کا شاندار سفر۔

   

حرا نامی مداح نے علی ظفر کے پوز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ واہ! بھائی کے پوز تو بچپن سے ہی کمال ہیں۔

صدف نامی مداح نے گلوکار کو پوز کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی ایسے ہی شغل میلہ لگا کر رکھو، قسم سے آپ تو پوز کے بادشاہ ہیں۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ تصاویر دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ آپ بچپن سے کیوٹ بھی ہو۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

72