اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فارن فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اوپن کرنے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تھے تو اسلام آبادہائی کورٹ میں مقدمہ کیوں دائرکیا تھا؟
ن لیگ کی مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکاؤنٹس عوام کے سامنے کیوں نہیں لائے جاتے ہیں؟
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو مقدمے کی کارروائی خفیہ رکھنے کی درخواستیں کیوں دائرکیں؟
