اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پرحملے کی دھمکی

تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف ایویو کوچاوی نے ایران پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ 

اسرائیلی آرمی چیف ایویو کوچاوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی آرمی کسی بھی وقت ایران پر حملے کو تیار ہے، فوج کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایویو کوچاوی کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ ایران نیوکلیئر ڈیل میں شامل ہونے سے باز رہے، جوہری ڈیل میں شامل ہونے سے ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہو گا۔

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری بم بنانے کی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے، ایران پردباؤ برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ایویو کوچاوی نے اسرائیلی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ اور لبنان کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ ایسے علاقوں کو خالی کردیں جہاں ہمارے خلاف اسلحہ ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہماری فوج سخت حملے کے لیے تیار ہے۔

ایویو کوچاوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دشمن ایران اور حزب اللہ اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کر چکے ہیں

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ ایران حماس اور حزب اللہ کو سالانہ اربوں ڈالرز کی فوجی معاونت کر رہا ہے جس کی وجہ سے ان تنظیموں کو اپنی فوجی صلاحیتیں بڑھانے کا موقع ملا اور انہوں نے اپنی فورسز تشکیل دیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حزب اللہ اور حماس نے یہ فورسز ہمارے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو اس سے پہلے ہی اسرائیل کی جانب سے ایسا حملہ کیا جائے گا جس کا انہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

79