کراچی کے ہوٹل میں کھلاڑیوں کیلئے قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر ختم کر دیا گیا مگر کیوں؟ حیران کن خبر

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر ختم کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن سینٹر سے 300 افراد میں سے تقریباً 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ویکسین لگوائی جبکہ متعدد نے انکار کر دیا۔ پی ایس ایل میں شریک چار غیر ملکیوں نے بھی ویکسین لگوائیں جن میں دو کھلاڑی اور 2 کوچنگسٹاف کے افراد شامل ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ مزید افراد ویکسین کی درخواست کرتے تو سینٹر قائم رہتا لیکن متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے ویکسی نیشن سے انکار کے بعد اس سینٹر کو ختم کر دیا گیا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آج سے وطن واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو رہا ہے جس کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ایونٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا

جس پر شائقین کرکٹ کیساتھ ساتھ ماہرین کرکٹ اور سابق کرکٹرز بھی غم و غصے میں دکھائی دے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ببل کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآرمد نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

54