جنرل راوت کی آخری رسومات جمعے کو ادا کی جائیں گی

image
آنجہانی جنرل بپن راوت کے گھر کے باہر کا منظر

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارت کے پہلے ( سی ڈی ایس ) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی آخری رسومات جمعہ 10 دسمبر کو ادا کی جائیں گی۔

آخری رسومات بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کینٹ کے علاقے میں ادا کی جائیں گی۔ بھارتی ملٹری حکام کے مطابق جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر ہلاک افراد کی باقیات کو آج بروز جمعرات 9 دسمبر کو بذریعہ  فوجی ہوائی جہاز سے نئی دہلی منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں سے ان کی باقیات جمعہ کے گھر منتقل کی جائیں گی، جہاں دن 11 سے دن 2 بجے تک لوگ ان کا آخری دیدار کرسکیں گے۔

جمعرات کے روز نئی دہلی میں مرنے والوں کی باقیات پر پھول چڑھانے کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد بچ جانے والے ڈی ایس ایس سی ڈائریکٹنگ اسٹاف گروپ کیپٹن وارن سنگھ ملٹری اسپتال ویلنگٹن میں زیر علاج ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو اس سال یوم آزادی کے موقع پر سوریا چکرا سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز 2020 میں فضائی ایمرجنسی کے دوران اپنے ایل سی اے تیجس لڑاکا طیارے کو بچانے پر ملا۔

بھارتی وزیر دفاعخبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں تمل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں بیان دیں گے۔

وزیر دفاع بدھ کی سہ پہر تعزیت کے لیے نئی دہلی میں واقع جنرل راوت کے گھر بھی گئے۔ بھارت کے آرمی چیف جنرل جے جے سنگھ نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاشیں جھلسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔

تحقیقات کا حکمانڈین فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ آل انڈیا ریڈیو کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو پارلیمنٹ میں اس حادثے کے بارے میں مزید معلومات دیں گے، جب کہ انہوں نے نئی دہلی میں جنرل راوت کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ مقامی لوگوں نے 80 فیصد جھلسنے والی 2 لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین نے کیا دیکھاایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اُنہوں نے ہیلی کاپٹر کو آسمان سے گرتے ہوئے دیکھنے سے قبل خوفناک، بلند شور سنا تھا۔ کرشنا سوامی نامی فرد نے دی نیوز منٹ کو بتایا: ‘میں نے ہیلی کاپٹر کو نیچے آتے دیکھا، یہ ایک درخت سے ٹکرایا اور یہ جل رہا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ جب میں بھاگتے ہوئے وہاں پہنچا تو گہرا دھواں اٹھ رہا تھا۔ کچھ ہی منٹوں میں آگ میرے گھر سے بھی بلند ہو گئی تھی۔ درختوں اور جھاڑیوں سے اٹی ہوئی پہاڑی میں کریش ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی۔

مودی کا افسوسبھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جنرل بپن راوت غیرمعمولی سپاہی تھے، حقیقی محب وطن تھے اور ہماری مسلح افواج اور سیکیورٹی آلات جدید بنانے میں بڑا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک معاملات پر ان کی سوچ اور نکتہ نظر مثالی تھا، ان کے جانے سے مجھے انتہائی دکھ پہنچا ہے۔

دوسری جانب اتراکھنڈ حکومت نے جنرل راوت کی موت پر تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ جنرل راوت کا تعلق اتراکھنڈ سے تھا اور وہ وہیں پیدا ہوئے۔

فوجی ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ بدھ کو تامل ناڈو میں سولور اور کوئمبٹور کے درمیان پیش آیا اور وہ ایک پہاڑی علاقے میں گرا۔ انڈیا کی فضائیہ کے مطابق جو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا وہ روسی ساختہ اور ایم آئی 17 وی فائیو ماڈل کا تھا۔ واقعہ کی تصدیق بھارتی فضائیہ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کی گئی۔

جائے حادثہ سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں جائے وقوعہ سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.