نامور اور خوبرو اداکارہ کو شوہر نے بے دردی سے قتل کردیا جس کا اس نے پولیس سے پوچھ گچھ پر اعتراف کرلیابنگلہ دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو جن کی بوری کے اندر سے لاش ملی تھی انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جب کہ کئی گھنٹوں کی سختی سے پوچھ گچھ پر ان کے شوہر سخاوت علی نوبل نے قتل کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے اور وہ اب 3 روزہ ریمانڈ پر ہے۔قبل ازیں ڈھاکہ پولیس کے ایک بیان میں انکشاف ہوا کہ رائمہ کے قتل کی وجہ ممکنہ طور پر خاندانی جھگڑا ہے اور اس کے شوہر نے قتل کا اعتراف کیا تھا جب اس سے مقامی پولیس پوچھ گچھ کر رہی تھی۔
اس سے قبل کیرانی گنج پولیس نے کہا تھا کہ رائمہ کے شوہر سخاوت اور ان کے ایک دوست عبداللہ فرہاد کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔دریں اثنا بنگلا دیشی میڈیا میں کئی رپورٹس بتا رہی ہیں کہ اس کیس میں کوئی بااثر اداکار ملوث ہو سکتا ہے لیکن پولیس نے اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی۔رائمہ اسلام شمو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منگل کو سر سلیم اللہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی تھی کیونکہ اس پر کئی زخموں کے نشانات تھے۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ اداکارہ کو کہیں اور قتل کیا گیا تھا اور بعد میں اس کی لاش کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پھینک دی گئی تھی۔رائمہ اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ رہتی تھی اور وہ اتوار کی صبح لاپتہ ہوگئی بعد میں اس کے اہل خانہ نے گمشدہ کی رپورٹ درج کروائی۔رائمہ نے اپنی اداکاری کا آغاز 1998 میں فلم ’بارٹمن‘ سے کیا اور اس کے بعد 25 کے قریب فلموں اور چند ٹی وی شوز میں بھی کام کیا وہ بنگلا دیش فلم آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی رکن بھی تھیں۔ Square Adsence 300X250