فوٹو: سماء ڈیجیٹل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے کرونا وائرس سے متلعق ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز سے کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا۔پی ایس ایل کے دوران بائیوببل کی کیخلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو پانچ پینلٹیز کا سامنا کرنا پڑے گا۔سنگین خلاف ورزیوں میںمیچ فیس میں 5 سے 50 فیصد تک کٹوتی جبکہ ایک تا پانچ میچز کی پابندی کے علاؤہ لیگ سے نکالنے کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔بائیو ببل انٹیگریٹی مینجر کی اجازت کے بغیر کمرے میں کوئی چیز منگواناطلب کیے جانے پر اپنی علامات کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم نہ کرناانٹیگریٹی مینجر کو علامات کے بارے میں نہ بتاناایسی دوا استعمال کرناجو علامات کوکم کرے یا ٹیسٹ کے رزلٹ پر اثرانداز ہوایسے شخص سے ملنا جو کوویڈ پازیٹو ہو یا شدید علامات ہوںببل سے باہر کوویڈ کیسز یا کسی کی علامات کے بارے غیر متعلقہ شخص کو بتانامعمولی خلاف ورزیوں میںمخصوص جگہوں کے باہر چھ فٹ فاصلے کا خیال نہ رکھنااسٹاف کے علاوہ کسی کو کمرے میں بلانا یا ملنے جاناپانی کی بوتل، سامان تولیے اور کٹ شئیر کرنامیچ سے پہلے یا بعد میں ہاتھ ملانا گراونڈ یا ڈریسنگ روم سے لانڈری نہ اٹھانااجازت کے بغیر آئسولیشن روم میں جانا، فزیو اور مساجر کا ماسک کے بغیر ٹریٹمنٹ کروانااجازت کے بغیر ممنوعہ علاقے میں موجود ہوناواضح رہے کہ کمیٹی کوانفرادی کیسز کی بنیاد پر کم یا سخت سزا دینے کا اختیار ہوگا۔یاد رہے کہ ایونٹ 27 جنوری سے 27 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔