عمران خان کا بندوبست نہ کیا گیا پاکستان کو کھاجائے گا، حمزہ شہباز

image

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بندوبست نہ کیا گیا تو پاکستان کو کھاجائے گا۔

گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قائد نواز شريف اور شہباز شريف نے مخلوق کي  خدمت کرنا سکھايا، عمران خان تم قوم کو دھوکا دے رہے ہو۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کبھی سازش کا رونا روتے ہو کبھی کہتے ہو جان کو خطرہ ہے، تم نے ايک کروڑ نوکرياں دينے کے بجائے لاکھوں کو بيروزگار کرديا، کيا رياست مدينہ ميں بني گالہ کي ناجائز تجاوزات کو ريگولرائز کرايا جاتا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان تم نے پاکستانی معيشت کو ڈبوديا، جھوٹے شعبدہ باز نے چار سال غريبوں کا خون چوسا، آج بھی جھوٹی سازش کا رونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اسے تکلیف ہوتی ہے سپریم کورٹ کے دروازے رات12بجے کیوں کھلے، تم بازنہ آئے تو تمہارے ليے جيلوں کےدروازے بھی کھول سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ميری کابينہ ہونہ ہو،چينی کی قيمت 70روپے کلو پر لاؤں گا۔

عمران خان توشہ خانہ کا حساب دينے سے چھپ رہا ہے، کہ يہ کشمير کا ترجمان تونہ بن سکافرح گوگی کاترجمان بن گيا، آج بھی جھوٹی سازش کارونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.