سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

image

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اس کی معیشت کا مستحکم ہونا لازمی امر ہے اور معیشت کی بہتری کیلئے بینکوں کی کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری اداروں کی رپورٹ مملکت کے اچھے اعشاریوں کی جانب اشارہ کرہی ہے، میڈیا کے مطابق سعودی بینکوں نے رواں مالی سال نمایاں کامیابی حاصل کی۔سال رواں 2022 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 10 سعودی بینکوں نے 33.63 ارب ریال کمائے، ان کے فی گھنٹہ منافع کی شرح7.7 ملین ریال رہی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الاھلی بینک اور الراجحی بینک نے سال رواں کے ابتدائی6 ماہ کے دوران دیگر بینکوں کے مقابلے میں58.93 فیصد منافع کمایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے 10 بینکوں نے سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران 33.63 ارب ریال کا کل منافع کمایا اس لحاظ سے ان کا یومیہ منافع 185.82 ملین ریال ہے۔فی گھنٹہ بینکوں نے 7.74 ملین ریال کمائے، زکوۃ اور ٹیکس نکالنے کے بعد بینکوں کا خالص منافع فی گھنٹہ 6.84ملین ریال رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 سعودی بینکوں نے زکوٰۃ سے قبل جو منافع کمایا وہ 33.63 ارب ریال ہے زکوۃ کی ادائیگی کے بعد منافع 29.73 ارب ریال رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.