Sad Poetry in Urdu, Best Shayari Text & Copy Paste
Sad poetry in urdu expresses deep emotions of pain, heartache, and loneliness through beautiful, heart-touching words. For anyone dealing with lost love, reading deep sad shayari offers instant comfort and peace. Legends like Mirza Ghalib, Jaun Elia, Ahmed Faraz, and Parveen Shakir have written the most painful sad poetry in urdu text that still touches hearts today.
Most Famous Sad Poetry
- LATEST POETRY
- اردو
اس دل سے یاد تیری نہ جائے تو کیا کروں
اونچا ہے در تمہارا یہ سمجھایا دل کو ہے
یہ دل سمجھ ہی مجھ سے نہ پائے تو کیا کروں
یہ لوگ پوچھتے ہیں کیوں آنسو بہاتے ہو
اب یاد اس کی مجھ کو ستائے تو کیا کروں
نکلوں تو میں بھی شوق سے اس کی گلی کی سمت
وہ در پہ مجھ کو گر نہ بلائے تو کیا کروں
رستہ تو جانتا ہوں میں اس کے مکان کا
تقدیر ہی نہ مجھ کو لے جائے تو کیا کروں
پردہ گرا بھی دوں میں اگر اپنی چشم پر
یہ دل کرے جو ہائے ہی ہائے تو کیا کروں
ممکن نہیں ہے ملنا اب اُس سے مگر اسدؔ
خوابوں میں آ کے وہ جو رُلائے تو کیا کروں
M Asad ali
سسرال کی دہلیز پہ آنکھیں نم رہتی ہیں
ہر سانس میں خاموش سی اک غم رہتی ہیں
وہ جو کبھی ماں کے آنگن میں ہنستی تھی کھل کر
اب اپنی ہی ہنسی سے بھی بے دم رہتی ہیں
رسموں کے اندھیرے میں جکڑی ہوئی اک لڑکی
اپنے ہی نصیبوں سے اکثر کم رہتی ہیں
نہ شکایت کی اجازت، نہ سہارا کوئی
بس صبر کی زنجیر میں پیہم رہتی ہیں
کبھی آنکھ سے ٹپکا جو آنسو تو چھپایا گیا
یوں درد کی دیواریں بھی باہم رہتی ہیں
“وشمہ” یہ کیسا جہاں ہے کہ خوشی روٹھ گئی
اور خواہشیں بس دل میں ہی مدہم رہتی ہیں
وشمہ خان وشمہ
کہ دل تار تار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟
میری الفت کی یہ حد ہے کہ بے حد ہے
مگر حد پار کرنے کی ۔۔ اذیت جانتے ہو تم؟
تجھے خود میں سمانے کی یہ خواہش جان لیوا ہے
کہ روح مسمار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟
چلو سوچو اگر چاہت میں اپنی مار بھی لوں تو
اٌسے انکار کرنے کی ۔۔۔ اذیت جانتے ہو تم؟
کسی جلتے پتنگے کی ۔۔۔ سسکتی سی دہائیاں تھیں
کہ آنکھیں چار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟
کوئی محسن کوئی ہمدم جو تجھ پر جان دیتا ہو
اسے غم خوار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟
کسی سنگدل سے کیا شکوہ کروں میں سنگدلی کا
کہ دل سنگسار کرنے کی اذیت جانتے ہو تم؟
چلو مانا کہ جذبوں کو چھپانا بھی اذیت ہے
مگر اظہار کرنے کی ۔۔۔ اذیت جانتے ہو تم؟ Abdul Wadood
اک شرر دل میں بے نور ہونے کو ہے اپنی گرمیِ محفل سے بھڑکائے
روبرو آ کے میرے جو بیٹھے ہی ہیں مجھ سے نظریں چراتے ہیں پھر کس لیے
اک نگاہ کرم ہے مرے ہم نشیں مجھ پہ بھی مہرباں آج ہو جائیے
زندگی کا تو کوئی بھروسہ نہیں کب گنہگار دنیا کو رخصت کہے
آرزو ہے کہ تم کو لگائیں گلے جان جاں ہم پہ احسان فرمائیے
ہم تو بے چین ہیں اور رہیں گے سدا اور یہ عمر رواں یوں ہی کٹ جائے گی
ظلم بڑھتا رہا تو یہ مٹ جائے گا دیکھئے ہم کو اتنا نہ تڑپائیے
ہم کو معلوم ہے ہم حسیں بھی نہیں لائقِ عشق اور دل نشیں بھی نہیں
آپ روشن قمر آپ نورِ نظر میرے بجتے ستاروں کو چمکائیے
کس طرح داستان محبت کہوں سوز ہے ساز ہے اور نہ ہے نغمگی
اہل محفل بھی ہیں آپ کے منتظر آپ آ جائیے دل کو بہلائیے
ذوق دیدار میں دل یہ بے چین ہے ، آپ چلمن سے ہٹ کر ذرا بیٹھئے
یہ خرابات ٹوٹا ہوا اک بشر ، آپ کا ہے اسے آپ اپنائیے
صاف ظاہر ہے جتنا چھپائیں اِسے آپ کا دل بھی بے چین ہے جانِ جاں
آپ کو بھی محبت ہے ہم سے اگر ہم کو بتلائیے یوں نہ شرمائیے
ہم نے پیغامِ الفت جو بھیجا کبھی ، منہ میں انگلی دبا کر یہ کہنے لگے
ہے یہ حامیؔ مرا مشورہ آپ کو ، مجھ پہ مرنے سے اچھا ہے مر جائیے Hammad Munir
اپنی ہی موت کی آہٹ سے نہ ڈرتا ہوں میں
ڈر ہے اس لاش کا جو گھر میں سجائی جائے
اس جنازے کی اذیت سے ہی ڈرتا ہوں میں
روح لرزتی ہے مری سوچ کے یہ منظرِ غم
اپنی دہلیز کی اس وحشت سے ڈرتا ہوں میں
جس نے لوری کی صدا دے کے پالا تھا مجھے
ماں کی اس ٹوٹتی ہمت سے ہی ڈرتا ہوں میں
پھر وہ کونہ کہ جہاں بہنیں کھڑی ہوں گی مری
ان کی آنکھوں کی مری حسرت سے ڈرتا ہوں میں
بھائی کہہ کر جو پکاریں گی وہ پتھر کی طرح
ان صداؤں کی ہی ہیبت سے ہی ڈرتا ہوں میں
نہ رہی زندگی تو یاد آئیں گے سب ہی 'شمس'
بچھڑنے کی اسی تلخی سے ڈرتا ہوں میں Shamsul Haq
دل کی گلی میں شور مچا کر نہیں گیا
ہم دیکھتے ہی رہ گئے اس کی طرف مگر
وہ پلٹ کر بھی ہم کو بلا کر نہیں گیا
آنکھوں میں چھوڑ گیا ہے وہی اداسیاں
خوابوں کا شہر تھا جو بسا کر نہیں گیا
ہم نے تو اس کے نام پہ سب کچھ لٹا دیا
وہ اپنے دل کا حال سنا کر نہیں گیا
ویران ہو گئی ہیں مرے دل کی بستیاں
وہ روشنی کا دیپ جلا کر نہیں گیا
اب تک اسی خیال میں دل ڈوبتا ابھرتا
وہ ایک بار ہمیں منا کر نہیں گیا
وشمہ یہ درد دل میں رہے گا تمام عمر
وہ پیار دے گیا ہے جتا کر نہیں گیا وشمہ خان وشمہ
میں ہارا ہوں مگر پھر بھی اسے رہتی دعا ہے
کہا سب نے، کہ وہ اب تم سے کچھ بھی سچ نہ کہے گا
مجھے ان باتوں میں بھی اس کی چاہت کی صدا ہے
وہ جس نے درد دے کر ہنسی اوروں کے سنگ لی
اسی کے نام پر اب تک مری ہر التجا ہے
کسی اور سے وہ باتیں کرے، ہنس دے، چھپا لے
مگر کیا کیجیے، وہ سب سے بڑھ کر باحیا ہے
مجھے ٹھکرا کے بھی وہ آسماں سا لگ رہا ہے
میرا دل ٹوٹا ہے، پر عشق میں کیا بھی خطا ہے؟
میں اس کے ظلم پر بھی شکریہ کہنا نہ بھولوں
یہ کیسا پیار ہے، جو ہر سزا میں بھی جزا ہے Usama Usman
اپنی یوں چلتی دوستی رہی تو
کم محبت کبھی نہیں ہوگی
فرط جذبات تشنگی رہی تو
سلسلہ پیار کا چلتا ہی رہے گا
دل میں ایسے ہی دل لگی رہی تو
پھر سنور عاقبت ہی جائے گی
زندگی بھر یہ سادگی رہی تو
وقت گزرے گا یوں بہت اچھا
اپنے آنگن میں روشنی رہی تو
میں بہت ہو اداس جاؤں گا
تیری آنکھوں میں گر نمی رہی تو
بچ گناہوں سے جاؤ گے شہزاد
دل میں مکتوم عاجزی رہی تو
Ab Shahzad
آنکھوں میں آنسو بے وجہ تو نہیں ہیں
کیا کیا سہا ہے تیرے پیار میں
بتاؤں؟ کیا بتانا ضروری تو نہیں ہے
تجھ پر اثر نہ کریں گے یہ جذبات میرے
بےوفا ہو، وفا کرنا ضروری تو نہیں ہے
نہ میں رہی وہ دیوانی سی
نہ تجھ میں اب وہ معصومیت ہے
تجھے مل گیا تیرے جیسا
مجھے بھی مل جائے ضروری تو نہیں ہے Unknown
ہم سے تو ہو سکی کبھی ان سے جفا نہیں
کیوں رخ بدل لیا ہے، کیوں ہم سے ہو خفا؟
بندہ نواز! ہم نے تو کچھ بھی کیا نہیں
!ہوگی کسے خبر کہ مری انتہا ہے کیا
اب تک تو میری عشق کی کچھ ابتدا نہیں
اس دورِ خود غرض میں کسے یاد ہے وفا
شکوہ فضول ہے کہ کوئی دوسرا نہیں
محفل میں سب کے سامنے کہہ دیں گے برملا
ہم کو تمہارے درد کے بدلے دوا نہیں
عزمِ سفر ہے شوق تو کیوں ڈر ہے وشمہ جی
راستے میں گر ہجوم ہو، منزل جدا نہیں وشمہ خان وشمہ
اچھا نہیں لگتا تقاضا اب کوئی
دل تو وہی ہے لوگ اُن جیسے کہاں
ممکن نہیں پھر سے تماشا اب کوئی
شاید کبھی وہ لوٹ آئے بھول کر
یوں دے رہا ہے اک دلاسا اب کوئی
کچھ دیر پہلے ہی جلایا ہے دیا
چکر لکے گا پھر ہوا کا اب کوئی
جو ڈوب جائے ان نشیلی آنکھوں میں
اس کو نہیں ملتا کنارا اب کوئی
کتنی اداسی سج رہی ہے شہر میں
جیسے مری ہو اک تمنا اب کوئی
شاکر میسر ہی نہیں پل کا سکوں
آ ڈھونڈ لیتے ہیں مسیحا اب کوئی Naveed Shakir
آؤ چلتے ہیں ہم بھی کہیں دوستوں
اپنی قسمیں ، وہ وعدے ،وہ اپنا بھرم
اب تو پہلے سا کچھ بھی نہیں دوستوں
ساتھ چلنا تھا گرچہ یہیں تک مرے
خواب منزل کے پھر نہ دِکھاتے مجھے
کاش معلوم ہوتا نتیجہ مجھے
الوداع تم کو کہتا وہیں دوستوں
میری منزل تلک تو مرا ساتھ دیں
کوئی وعدہ تو مجھ سے وفا کیجئے
رستہ سنسان منزل بہت دور ہے
ہم پہ اتنا کرم با خدا کیجئے
اس قدر زندگی سے میں اُکتا گیا
دم بھی گھٹنے لگا سانس رکنے لگی
اس طرح تو نہ دشمن ستائے کوئی
مجھ کو جینے کا حق تو عطا کیجئے
بے وجہ نفرتیں پالنا دلربا
بے وجہ چھوڑ جانے کی تدبیر ہے
جو رویّہ تمھارا مرے ساتھ ہے
یہ خدا کی قسم میری تحقیر ہے
تم سے بچھڑا ہوں پھر یہ کرم کس کا ہے
میں تو تنہائی میں بھی نہ تنہا ہوا
دل کی ویرانیاں تم سے آزاد ہیں
میرے دل میں تمھاری ہی تصویر ہے
تم نے جانا تھا اک دن مجھے چھوڑ کر
تم یہ کہتے رہے میں سمجھ نہ سکا
عارضی ہے محبت یہ جیسی بھی ہو
تم یہ کہتے رہے میں سمجھ نہ سکا
جو اشارے جدائی کے تم نے دیے
وہ تو کافی تھے گر میں سمجھتا انہیں
مجھ کو تنہا تڑپتے ہوئے چھوڑ کر
تم بھی جاؤ گے میں یہ سمجھ نہ سکا
خیر یہ تو فقط داستاں رہ گئی
ہم بلا یہ کسی کو سنائیں گے کیوں
کاش تم نہ رلاتے مجھے دلربا
لوگ انجان مجھ کو رلائیں گے کیوں
آپ کی اس محبت کا کیا ہی کہوں
کس سے حامیؔ تمہیں اس قدر پیار تھا
اجنبی تھا ، ملا اور جدا ہو گیا
اجنبی کلیے دل جلائیں گے کیوں Sardar Hammad Munir
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔ MAZHAR IQBAL GONDAL
ہمارے ضبط کی حد کو جو آزماتے ہیں
اب ان کا عِطر فروشوں میں نام آتا ہے
مہک جو بیچتے ہیں، ہانک بھی لگاتے ہیں
وہ جن کے واسطے میں سب سے لا تعلق ہوں
وہی عدو سے مرے ہاتھ جا ملاتے ہیں
بہت ہی دیر میں ہم پر یہ بھید کھلتا ہے
کہ گوشت پوست کو ہم کیا خدا بناتے ہیں
جو اپنے آپ کو اوروں کی نذر کر ڈالے
اب ایسے لوگ تو بس گنتیوں میں آتے ہیں
زوال میں تو مجھے دیکھنا گوارا نہ تھا
عروج میں وہ بھلا کیسے حق جتاتے ہیں
وہی چلے ہمیں کرنے کو آج دریا بُرد
رشیدؔ! جن کے لیئے کشتیاں بناتے ہیں رشید حسرت
سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
خراب صدیوں کی بے خوابیاں تھیں آنکھوں میں
اب ان بے انت خلاؤں میں خواب کیا دیتے
ہوا کی طرح مسافر تھے دلبروں کے دل
انہیں بس ایک ہی گھر کا عذاب کیا دیتے
شراب دل کی طلب تھی شرع کے پہرے میں
ہم اتنی تنگی میں اس کو شراب کیا دیتے
منیرؔ دشت شروع سے سراب آسا تھا
اس آئنے کو تمنا کی آب کیا دیتے احمد
کہ گل رخوں پہ لکھوں اور تتلیوں پر شعر
یہ بیت میرا تجھے ہچکیاں بندھا دے گا
کہے ہیں یوں تو بہت میں نے سسکیوں پر شعر
یہ اور بات کہ ہیں کور چشم اپنے لوگ
نمایاں میں نے رکھے برف چوٹیوں پر شعر
پگھل کے آب ہؤا ایک شخص برف مزاج
بڑے وثوق سے لکھتا تھا گرمیوں پر شعر
اٹھا اجیر کے تن سے جو بھاپ بن کے ابھی
دھویں سے ابر بنا آج چمنیوں پر شعر
جو آدمی کے لیئے ہوں کلنک کا ٹیکہ
اثر کرے گا نہ کچھ ایسے وحشیوں پر شعر
زمانہ ساز تھے کچھ، کچھ تو خود پرست بھی تھے
لکھائے تھپکی پہ کچھ نے تو دھمکیوں پر شعر
سبھی ہیں مست سے جنگل میں، ایک میں کہ مجھے
ملے ہیں رقص کناں خشک جھاڑیوں پر شعر
کیا ہے اس نے مرے غم سے جو تہی پہلو
رشیدؔ میں نے بھی رکھ چھوڑے پُتلیوں پر شعر رشید حسرت
Sad Poetry in Urdu
Sad Poetry in Urdu: Heart-Touching Dukhi Shayari Collection
When feelings get heavy and hard to explain, reading deep sad poetry offers instant relief. In Pakistan, writing and reading shayari is the ultimate way to share hidden feelings. Whether you are dealing with a broken friendship, a silent heartbreak, or the pain of a lonely night, these expressive lines speak the words you keep locked inside your heart.
From the classical depth of Mirza Ghalib to the modern viral verses of Tehzeeb Hafi, we have hand-picked the best emotional poetry collection for everyone experiencing a quiet struggle.
Famous Sad Urdu Poets: The Voice of Heartbreak
- Jaun Elia Sad Shayari: The master of lonely nights, deep isolation, and blunt truths about broken relationships.
- Ahmad Faraz Ghazals: The absolute best choices for capturing the slow, lingering pain of separation and goodbyes.
- Parveen Shakir Poetry: Beautifully describes the delicate feel of unrequited love and emotional distance.
- Tehzeeb Hafi & Ali Zaryoun: The modern faces of Urdu poetry, whose short sad verses dominate viral internet feeds daily.
Sad Poetry in Urdu Text 2 Lines for WhatsApp Status
Nobody has the time to flip through heavy books anymore. This is why people constantly search for short sad poetry in urdu text to quickly copy and update their social media feeds. A meaningful two-line couplet carries more emotional weight than a long letter ever could, making it the perfect way to share your mood.
If you are having a rough week, reading these shared lines reminds you that you are not alone in your pain. It connects people across generations through shared feelings.
Sad Poetry in Urdu Text Copy Paste Collection
If you need a meaningful status fast, this direct sad poetry in urdu text copy paste zone is built for you. You do not need to struggle with slow Urdu keyboards, fixing layout issues, or correcting spelling mistakes anymore. Simply find the line that hits home, select the text, and share it directly as your daily status.
Frequently Asked Questions (FAQs)
Q: Where can I read the latest sad poetry in Urdu?
A: You can find all the trending social media hits and fresh Mushaira lines updated daily right on this page.
Q: How do you copy and paste Urdu poetry lines on a phone?
A: Press and hold down on your favorite verse to copy the text, then paste it straight into your status.
Q: Who is considered the king of sad poetry in Pakistan?
A: Jaun Elia is the ultimate icon for deep sadness, while Tehzeeb Hafi leads the modern heartbreak scene today.
User Reviews
This section packs a genuinely moving collection of deep Urdu lines that capture heavy emotions flawlessly. It’s a wonderful hideout for anyone who deeply loves classic literature.
- Rehan Fazal , Pakistan
The collection is very expressive and captures deep emotions perfectly. Great for sharing on social media
- Rida Shah , Multan
This section features a truly touching collection of verses that perfectly express deep human emotions. It is a wonderful escape for anyone who appreciates meaningful Urdu literature.
- Waleed Zaman , Lahore






