آج بھی
Poet: maqsood hasni By: maqsood hasni, kasurبہت سے گم ہوئے
بہت سے مر گیے
کچھ پس ستم کیے
کچھ عدم معنویت کی صلیب چڑھے
ہاں‘ شاہ نواز
تاریخ کی لوح پر زندہ رہے
وہ ہی وقتوں کے ہیرو ٹھہرے
جن پر ملاں کی مہر ثبت ہوئی
انہیں کون جھٹلائے
سچ کا آئینہ دکھائے
جھوٹ‘
معنویت کے ساتھ زندہ رہا
سکھ کا سانس لیتا رہا
احساس بنا
عزت کی دلیل ہوا
معبدءتوقیر میں پڑا
یہ صدیوں کا ورثہ
طاق میں رکھ کر
کوئی کیوں‘
اس لفظ کو تلاشے
جو معاشی روایت نہیں
سماجی حکایت نہیں
بےسر وادی معاش ہو کہ
شاہ کے صنم کدے
شہوت کی عشرت گاہوں
گنجان آباد صحراؤں میں
اس کا کیا کام
سچ کے شبدوں کی خاطر
فاقہ کی کربلا سے گزر کر
حق کے ہمالہ کی چوٹی
کوئی کیوں منزل بنائے
سپیدی لہو
کب کبھی‘
کسی سرمد کی ہم سفر رہی ہے
حمادی کے فتوے نے
راکھ گنگا کے حوالے نہ کی
شاہ نواز حرف اور نقطے
مظلوموں کی شریعت ہے
آج بھی‘
لوح فہم و احساس کے ایوان پر
ان کی سچائی کا علم لہراتا ہے
11-7-1978
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے






