اب رونے کی تاریخ کو بدلنا ہو گا
Poet: Asad By: Asad, mpkاب رونے کی تاریخ کو بدلنا ہو گا
 صبر کے سانچے میں اب ڈھلنا ہو گا
 
 بس بہت ہو چکا زمانے پر اکڑنا
 تھوڑا ٹھنڈے دماّغ سے سوچنا ہو گا
 
 بس تم ہی ہو اور کوئی نہیں
 ایسے نظریے کو اپنے بدلنا ہو گا
 
 وہ جو ایمان لائے ہو تم اسکا کیا؟؟
 کہ خدا کے حکم پر ھمکو چلنا ہو گا
 
 اسد ایک نہ ایک دن جگمگائے گا جہان 
 شب تاریک کو آخر تو ڈھلنا ہو گا۔۔۔
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے
 
اسلم