ارے او کِسان
اختیار کی باتیں تیری، بیکار ہے
اتنا تو، تُو سمجھدار ہے
جوجان سکے
یہ مان سکے
پہچان سکے
کہ کس کی یہاں سرکار ہے
ارے او کِسان
تیری طرح تیرے کھیت بھی بیکار ہیں
کوڑیوں کے بھائو، تیری پیداوار ہے
پھر کیوں تُو روتا ہے
آنکھ کی روشنی کھوتا ہے
دربدر بھٹکتا ہے
یہاں نہیں کوئی تیرا پیروکار ہے
ارے او کِسان
تُو کھیل کُچھ کرکٹ جیسا، جو جاندار ہے
یا دیکھ سینما، جو وزن دار ہے
لوگ دیکھیں
تالیاں پِیٹیں
تجھ سے کس کو سروکار ہے
تیرا آسرا صرف پروردگار ہے
ارے او کِسان
ارے او کِسان