Add Poetry

اقتدار کا نشہ

Poet: Abad Ali By: Abad Ali, Karachi

نشہ اقتدار میں جو سرور ہے
ہربلیدان دینا اُنہیں قبول ہے

مال و دولت کی کمی نہیں اُنہیں
اصل جھگڑا ہی کرسی اقتدار ہے

ملک لاتعداد مصائب و مسائل کا شکار ہے
دوراُندیش و غیرت مند قیادت کا فقدان ہے

کرپشن کی وباء میں مبتلا ہر عام و خاص ہے
کشکول ہاتھ میں اور بھیک برائے نام ہے

موروثی و خاندانی سیاست کا برسوں برس سے راج ہے
باپ کے بعد بیٹا ہی گدی نشیں ہونے کا حقدار ہے

ظالم ، وڈیروں اور جاگیرداروں کا پاکستان ہے
مظلوم،محکوم سسکتی ہوئی غریب عوام یہاں غلام ہے

ملائیت کے پس پردہ بھی لوٹ مار کا بازار عام ہے
بدعنوان حکمرانوں سے دنیا میں پاکستان بدنام ہے

Rate it:
Views: 391
04 Oct, 2011
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets