Add Poetry

امریکہ مائی باپ ہے ہمارا

Poet: Abad Ali By: Abad Ali, Karachi

امریکہ باتیں بھی سناتا ہے
امریکہ جوتا بھی دکھلاتا ہے

کبھی سینے سے لگاتا ہے
کبھی پیٹھ بھی تھپتپاتا ہے

امریکہ مائی باپ ہے ہمارا
آمر ہو یا جمہوری حکمراں
انہیں اقتدار کے مزے کراتا ہے

امریکہ بھیک جو دیتا ہے
اُس سے ڈبل وہ لیتا ہے

ڈالرز کی چمک دھمک سے
حکمرانوں کو تنگی کا ناچ نچواتا ہے

امریکہ مائی باپ ہے ہمارا
گوری سے دل بہلاتا ہے

ہماری اُڑان گاہوں کو استعمال میں لاتا ہے
ہمارے لوگوں کو ہی نشا نہ بنا تا ہے

ہماری وفاداری کے اعترا ف میں بش
کتے کا پور ٹریٹ چھپواتا ہے

امریکہ ما ئی باپ ہے ہمارا
ہمیں دھونس و دھمکی سے ڈراتا ہے

ہمارے لوگوں کا اغواء کراتا ہے
انہیں اجتعماعی قبروں میں دفن کراتا ہے

جو لا پتہ منظر عام پر آجا تا ہے
عمر بھر کےلیے عافیہ کی طرح قید ہو جاتا ہے

امریکہ مائی باپ ہے ہمارا
کبھی سینے سے لگاتا ہے
کبھی پیٹھ بھی تھپتپاتا ہے
 

Rate it:
Views: 524
23 Sep, 2011
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets