Add Poetry

ایک مداری جاتا ہے

Poet: purki By: M.Hassan, karachi

ایک مداری جاتا ہے
دوسرا مداری آتا ہے
سبز باغ دکھاتا ہے
قوم کو الّو بناتا ہے
کئی سال گزارتا ہے
بینک بیلنس بڑھاتا ہے
کئی پیلس خریدتا ہے
خوب مال بناتا ہے
اپنے خاندان کو نوازتا ہے
عوام کو خواب دکھاتا ہے
ان کا لہو نچوڑتا ہے
خوب مہنگائی کرتا ہے
خوب کمیشن بٹورتا ہے
خالی پلاٹ اپنے نام کراتا ہے
مہنگے داموں بیجتا ہے
بے گناہوں کا خون بہاتا ہے
آپس میں لڑاتا ہے
انسانوں کو تقسیم کرتا ہے
مذہب رنگ نسل میں بانٹتا ہے
خوب نفرت پھیلاتا ہے
جو کام ان کو کرنا تھا
وہ کبھی نہیں کرتا ہے
اپنوں پر دھونس جماتا ہے
غیروں کے آگے جھکتا ہے
اپنی اولادوں کو باہر پڑھاتا ہے
سرکاری سکولوں میں مویشی باندھتا ہے
انسانوں کو اپنا غلام بناتا ہے
صبح و شام ان سے کام کرواتا ہے
اجرت بہت تھوڑی دیتا ہے
جس سے غریب کا چولہا جلتا ہے
پیٹ کے لئے ایندھن اتنا ملتا ہے
جس سے امیروں کا فیکٹری چلتا ہے
یہ سلسلہ یونہی چلتا رہتا ہے
پھر کوئی دوسرا آجاتا ہے
اپنا نیا سٹ اپ لاتا ہے
پھر وہی رونا روتا ہے
عوام کوگولی دیتا ہے
اور کسی کو گولی مارتا ہے
اپنا خوب چلاتا ہے
کئی سال پھر نکالتا ہے
یہ آتا جانا لگا رہتا ہے
عوام بے چارہ دیکھتا رہتا ہے
جمہوریت کا چرخہ گھومتا رہتا ہے
جمہوریت کے نام پہ عوام دھوکا کھا تا ہے
اور جمہوریت چلانے والے راج کرتے ہیں
 

Rate it:
Views: 427
02 Aug, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets