اے درد بتا

Poet: Owais Sherazi By: Owais Sherazi, Lahore

درد تیرا بھلا ھو تو نے ھمیں شاعر بنا دیا
بتا کیا کوئی دکھ ھم نے بھی تجھے دیا

سربازار ھمارا اے درد تو نے تماشا بنا دیا
بتا ھم نے تجھے اے درد، کیا درد دیا

ھم خوش ھوتے،پر تو نے ھمیں ھونے نہ دیا
بتا اے درد کس بات کا بدلہ تو نے ھمیں دیا

ھم پہ انگلی اٹھائی اے درد لوگوں نے تیرے کارن
بتا یہ رسوائی کا داغ تو نے ھمیں کیوں دیا

خود سے دوست بن بیٹھا ھے اے درد ھمارا تو
بتا تجھے دوستی کا پیغام ھم نے کب دیا

تو دوست بنا اور وجہ بنا ھماری تنہائی کی
بتا یہ تنہائی کا تغمہ تو نے ھمیں کیوں دیا

بھلائی کو جواب بھلائی ھی ملا ھوتا اویس
تجھے بدلے میں درد نے اپنا ساتھ آخر کیوں دیا

Rate it:
Views: 585
25 Dec, 2010
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL