Add Poetry

بارگاہ امام عالی مقام نزرانہ عقیدت

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

امام عالی مقام امام حسین رضی الله تعالٰ عنہ کی بارگاہ میں انکے ایک ادنٰی غلام کا حقیر نذرانہ

نبی کے لاڈلے، فخر علی، امام حسین
جگر بتول کے، قوت حسن، امام حسین
سیاہ رات میں بدر الدجٰی امام حسین
نبی کا نور ہیں شمس الضحٰی امام حسین
کفر کے مدّ مقابل رہے امام حسین
نشان حق میں شامل رہے امام حسین
شراب عشق کا میخانہ ہیں امام حسین
کہ اب نجات کا ہیمانہ ہیں امام حسین

فتح حسین کے قدموں سے منسلک ٹہری
شکست، عبرت و ذلّت یزید کی ٹہری
یزید تخت بھی پاکر سیاہ بخت رہا
سحر حسین کی اور شب یزید کی ٹہری
حسین آپ کو دل سے سلام کرتے ہیں
وفاء کو اپنی محمد کے نام کرتےہیں
حسین اشہرو باسط، شہیر کا لیجئے
یہ تینوں آپ کو مل کر سلام کرتے ہیں

Rate it:
Views: 616
14 Jan, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets