بار گاہِ عشق میں ہم خود پشیماں ہوگئے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales uk

داستاں سن کر میری جب وہ پریشاں ہو گئے
بار گاہِ عشق میں ہم خود پشیماں ہو گئے

ضبطِ غم نا ہو سکا فریاد شکوہ بن گئی
یاد اُن کی جب بھی آئی ہم غزل خواں ہو گئے

اب کہاں وہ حوصلے کہ آزمائیں پھر اُنہیں
بے بسی سے آج اپنی ہم نمایاں ہو گئے

درمیاں کیا کیا دلوں کے حادثے ہوتے رہے
خونِ دل کرتے رہے جو وہ دل و جاں ہو گئے

یاد وہ آتے رہے عہدِ محبت کی طرح
شمع دل جب بھی بجھا لمحے فروزاں ہو گئے
 

Rate it:
Views: 594
31 Aug, 2008
More Life Poetry