شب آنکھوں میں
تاروں کا جنگل
پیاس کنارے
ہراس میں ڈوبے
کنگا کے دامن میں
ضد کا کاجل
سورج کے نافہ میں
شک کا دھواں
شاداب اجالے
تدبر کے قاتل
گھر کے مالک چاندی لوگ
غربت رشتے
آگ کی پاءل
تتلی رنگوں میں
بے چہرا جیون
گھاءل گھاءل
عشق آنکھوں کے
پتھر خوابوں میں
آس کے گونگے بہرے بدل
خون چراغوں میں
حسنی نے آءنہ رکھا
صبح ہوئ
شام کی ساءل
9جون1978