Add Poetry

تبدیلی

Poet: Sabeenirshad By: Sabeenirshad, Karachi

 بہتے نالے' گندے گٹر بھی تو تبدیلی ہے
بارش کا ٹھہرا ہوا پانی بھی تو تبدیلی ہے

بے روزگاری' غربت افلاس و پیاس
اس پر نااہل حکومت بھی تو تبدیلی ہے

تم کیا سمجھتے ہو ہر خوشی ہنسی تبدیلی ہے
غور سے دیکھو! تباہ کاریاں بھی تو تبدیلی ہے

تبدیلی' تبدیلی کے نعروں سے پریشاں ہوگئی عوام
گھبرانا نہیں! حکومت کا کہنا بھی تو تبدیلی ہے

Rate it:
Views: 530
01 Sep, 2020
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets