Add Poetry

تعریف امریکہ

Poet: Akhlaq Ahmed Khan By: Akhlaq Ahmed Khan, oman

 تیزی سے سیاسی معاملات بدل جاتے ہیں
وقت کیساتھ ترے مفادات بدل جاتے ہیں

تجھ سے مل کر جو چلے وہ چلتا ہی رہتا ہے
جو راہ جدا کرے اسکے حالات بدل جاتے ہیں

تیرے مخالف نعروں میں تر رہتی ہے جسکی زباں
اقتدار میں آتے ہی اسکے نغمات بدل جاتے ہیں

بھائی بلوچ کی ہمدردی میں بل پیش کرنے والے
کشمیریوں کیساتھ ترے جزبات بدل جاتے ہیں

عالم میں قیام امن کے دعویدار
سرحد بدلتی ہے تو نظریات بدل جاتے ہیں

آج ہے دہشت گرد نوے کی دھائی کا مجاھد
مطلب نکلتا ہے تو الزامات بدل جاتے ہیں

تھنک ٹینک اصل میں تھنک ھاو ٹو ٹیرر ہے
تشہیر میڈیا سے خیالات بدل جاتے ہیں

عراق و لبیا میں نشانہ حکومت پاک و مصر میں عوام
حصول ہدف میں ترے کمالات بدل جاتے ہیں

ہہ تو طے ہے کہ خلاف مسلم ہیں متحد سب
ہدف وہی رہتا ہے نشانہ باز و آلات بدل جاتے ہیں

حصول علم میں تک و دو نہ کرنے والے سنھل کر
انٹرنیٹ پر چودہ نکات بدل جاتے ہیں

طمعاے اقتدار میں خود غرضی کے اک فیصلے سے
آنے والی نسلوں کے دن و رات بدل جاتے ہیں

ہہ لڈائی خلاف دہشت نہیں خلاف اسلام ہے
بس زرا کہتے ہوئے کلمات بدل جاتے ہیں

Rate it:
Views: 561
15 Jan, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets