تم اس زندگی کو غنیمت سمجھو

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachi

اس زندگی کو نعمت سمجھو
ہر گھڑی کو رحمت سمجھو

تمام مخلوق سے اعلیٰ ہو تم
اس کو اللہ کا خاص انعام سمجھو

جیوانوں اور درندوں جیسی حرکتیں چھوڑ کر
تم دوسروں کو بھی انسان سمجھو

مفاد اور مطلب سے باز آؤ تم
دوسروں کی بھی ضروریات کو سمجھو

صرف اپنے لئے تو جانور بھی نہیں جیتے
مگر تم تو اپنے جیسے کو انسان سمجھو

دیکھو تمہارے پڑوسی کیسے ہیں
ارے ان کی ضروریات کو بھی تو سمجھو

سب کو جانا ہے سب کو موت آئے گی
تم اس زندگی کو غنیمت سمجھو

Rate it:
Views: 817
29 Jul, 2010
More Life Poetry