تم خود سے انجان لگتی ہو
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaتم خود سے انجان لگتی ہو
خوش تو ہو مگر پریشان لگتی ہو
یہ کس کا انتظار ہیں
جو تمہیں سونے نہیں دیتا
شاید ! تم مدت سے
کسی کی طلبگار لگتی ہو
کیوں ڈال رکھے ہیں
چہرے پے رنگ لکی
جبکہ مجھے تو تم
بے رنگ تصویر لگتی ہو
نجانے کہا ہیں ؟
تمہیں چاہنے والا لکی
جس کے خوابوں کی تم تعبیر لگتی ہو
دنیا نے بدل دیے راستے ورنہ
تم تو ُاسی کی حقدار لگتی ہو
کیا لکھا ہے آخر میری تقدیر میں لکی
کیوں تم اپنی قسمت سے بدگمان لگتی ہو
وقت تو ایک سا نہیں رہتا لکی
پھر تم کیوں حقیقت سے انجان لگتی ہو
More Life Poetry






