تم مجھے اپنی راہ چلا سکتے تھے
اگر چلانا چاہتے تو
تم مجھے اپنی زندگی میں لا سکتے تھے
اگر زندگی بنانا چاہتے تو
تم میری قسمت کے ستارے
اپنی تقدیر سے مِلا سکتے تھے
اگر مِلانا چاہتے تو
تمہارے پاس اختیار ہے
تم با اختیار ہو
تم اپنے اختیار کا حق
میرے حق میں جتا سکتے تھے
اگر جتانا چاہتے تو
تم مجھے اپنی راہ چلا سکتے تھے
اگر چلانا چاہتے تو
تم مجھے اپنی زندگی میں لا سکتے تھے
اگر زندگی بنانا چاہتے تو