تکیہ کِسی پہ کیا کرے کوئی
زندگی کابھروسہ نہیں کوئی
زندگی نے بہت ہنسایا لیکن
یہ آنکھیں بھی بہت روئی
روح جِسکی لپیٹ میں تھی
وہ گَرد اشکوں نے دھوئی
ہم جگاتے رہے بہت خود کو
وائے قسمت رہی وہی سوئی
کِس لئے کاٹتے رہے وہ فصل
جو کہ ہم نے کبھی نہیں بوئی
تکیہ کِسی پہ کیا کرے کوئی
زندگی کابھروسہ نہیں کوئی