رہتے ہیں پیوست تیری یاد کے ساتھ
جڑا ہوا ہے تو ہماری ذات کے ساتھ
نہیں کر سکتے تجھے خود سے جدا ہم
رہتا ہے تو ہمارے خیالات کے ساتھ
تیرے ملن کے لمحے یاد کرتے ہیں
ہوت ہے تو ہمارے احساسات کے ساتھ
سنبھال رکھا ہے تجھے اس دل میں
ہے وابسطہ تو ہمارے جزبات کے ساتھ
لکھتے ہیں گیت تیری الفت میں ہم
گاتے ہیں جنہیں نغمات کے ساتھ