ثمر
Poet: maqsood hasni By: maqsood hasni, kasurسورگ کے دیو
عرش کے فرشتے سارے
مسجد ومحراب
کلیساء و مندر سارے
دیر وحرم
اہل صوف کے
میکدے سارے
کہکشاؤں کے سلسلے
زیست کے واسطے سارے
نمو کی شبنم طرازیاں
بہاروں کی زمزمہ پردازیاں
حضور کے عشق کی
مسکانوں کا ثمر ہیں
More Life Poetry






