Add Poetry

جانم فدائے حیدری

Poet: سادق حسین By: سلمان علی, Quetta

جانم فدائے حیدری یا علی، علی، علی
جانم فدائے حیدری یا علی، علی، علی
جانم فدائے حیدری یا علی، علی، علی
جانم فدائے حیدری یا علی، علی، علی

ہے محمد مرا دل تو سینہ علی
میرے جینے کا واحد قرینہ علی
دین اسلام کا ہے نگینہ علی
حق کی منزل کا پہلا ہے زینہ علی
دشت میں ابر کا پہلا قطرہ علی
میرا مرشد بھی آقا بھی مولا علی

علی مولا علی

ہر سو صدائے حیدری یا علی، علی، علی
جانم فدائے حیدری یا علی، علی، علی
صبح سے شام تک ہر پہر ہر گھڑی
لب پہ اپنے رہے نعرۂ حیدری
یعنی خیبر شکن یعنی مشکل کشا
بعد یزداں کے ہے دوسرا آسرا
میں مصیبت میں اب کیوں پریشاں رہوں
غم کے ماروں کا ہے تو سہارا علی

علی مولا علی

رمز بقائے ہاشمی یا علی، علی، علی
جانم فدائے حیدری یا علی، علی، علی
جانم فدائے حیدری یا علی، علی، علی
 

Rate it:
Views: 1280
25 Jan, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets