Add Poetry

حضرت عمر فاروق رض الله عنه

Poet: وہاج خان By: وہاج خان, Karachi

خدا کے دین کی نصرت عمر (رض) کے ساتھ آئی
عمر جو آئے تو سطوت عمر کے ساتھ آئی

وہ تازہ خوں کی طرح آئے جسمِ ملّت میں
تنِ نحیف میں قوت عمر کے ساتھ آئی

جب اہلِ حق ہیں تو کیوں چھپ کے ہم نماز پڑھیں
فروغِ دیں میں سہولت عمر کے ساتھ آئی

سکینت آئی تو مسکینیت ہوئی رخصت
پسے ہوؤں میں جلالت عمر کے ساتھ آئی

تمہیں جو ناز ہے آزادئیِ سوال پہ آج
خبر بھی ہے یہ اجازت عمر کے ساتھ آئی !!

وہ جس کو دیکھ کے شیطان بھاگ جاتا ہے
نگاہ و دل میں وہ حرمت عمر کے ساتھ آئی

خدا نے یوں بھی دیا ان کے مشوروں کو مقام
کبھی تو یوں کہ شریعت عمر کے ساتھ آئی

Rate it:
Views: 1067
31 Jul, 2022
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets