Add Poetry

حقیقت

Poet: samina fayyaz By: samina fayyaz, karachi

لوگ بھی موسموں کی طرح بدلتے ہیں
خزآں آتی ہے تو موسم سرد ہو ہی جاتا ہے

ضروری تو نہیں لبوں سے بد دعا نکلے
دل ٹوٹتا ہے تو آشک نکل ہی جاتا ہے

صحیح غلط کا علم صرف کاتب تقدیر کو ہے
وقت گزرتا ہے تو دوسرا رخ نظر آہی جاتا ہے

اپنی ضرورتوں کا غلام کون نہیں ہے یہاں
نقاب ہٹتا ہے تو اصل چہرا نظر آہی جاتا ہے

نفرت ہو یا محبت ہو مستقل مزاجی ضروری ہے
قظرہ قطرہ گرتا ہے تو پتھر میں بھی سوراخ ہو ہی جاتا ہے

مثالیں دیتی ہے دنیا چیونٹی کے اتحاد کی مگر
ٹکڑوں میں بٹ کر تو سمندر بھی خشک ہو ہی جا تا ہے

Rate it:
Views: 654
06 Jul, 2014
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets