تم نے جو تصویر بنائی جیون کی
یہ تو میری حقیقت کو
کر رہی ہے آشکار
کیا تم وہی مصور ہو
جو رنگوں کو
زندگی بھی دیتا ہے
پہلے لب بناتا ہے
اور پھر لبوں کو وہ
اک ہنسی بی دیتا ہے
سنو! اگر ہے ایسا ہی
میری ساری شخصیت
ایک دم بدل ڈالو
اس اداس چہرے پر
اک دھنک تبسم کی
کیا بنا سکو گے تم ؟
کیا یہ کیفیت غم کی
کچھ مٹا سکوگے تم ؟