اے میری قوم کے نوجوانوں
سنو! سنبھال لو بڑھ کر
میرے وطنِ عزیز کی باگ ڈور
میرے وطن کی بگھڑتی ہوئی صورتحال
بہت دیتی ہے تکلیف مجھے
یہ وطن میرے آباء کی قربانیوں کاثمر ہے
اس ارضِ پاک پر حرف نا آئے دیکھو
ابھی ضرورت ہے اسے تمہاری
اسے دشمنوں نے گھیر رکھا ہے
اور کچھ اپنے بھی مل گئے ہیں
اُن دشمنوں سے
بڑھو کہ وقت بلارہا ہے تمہیں
وطن کے با شعور نوجوانوں اُٹھو
مٹا دوسب دشمنوں کو
وطن کے فروشوں سے
وطن کو پاک کردو
خداارا! پیچھا چھڑادو
ان بے ضمیروں سے
جو وطن کو بیچ رہے ہیں
بھُلا کے نفرتیں اپنی
خدارا ایک ہو جاؤ
اپنی دھرتی ماں کی خاطر
نسل و رنگ کے فرق مٹا کر
اب ایک ہوجاؤ
خدارا سنبھل جاؤ