Add Poetry

خواب کی موت

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

رات میری آنکھوں میں
ایک خواب اُترا تھا
بادلوں کے سائے میں وادیاں تھیں پھولوں کی
خوشبوؤں کا جھونکا تھے
جھیل چاندنی کی تھی
اور دھنک کا راستہ تھا
اُس دھنک کے راستے پر
ہاتھ تھامے ہم دونوں
ساتھ ساتھ چلتے تھے

دن کی دھوپ نکلی تھی
خواب جل گیا میرا
راکھ سے بھری آنکھیں
جل گئیں میری آنکھیں

خواب یوں مرا میرا
مادرِ شکم ہی میں
کوئی بچہ مر جائے
گل کھلا بس اک لمحہ
اور پھر بکھر جائے

خواہشوں کے سینے میں
اپنے میں فن کر لوں گا
آرزو ں کا میں اپنی
خود گلا دبا دوں گا
سپنے مار ڈالوں گا

رات کو جنم لے کر میں
دن کو مرنے والے خوابوں کی

لاش ہاتھوں میں لئے
ٰیوں ہی مجھ چلنا ہے
 

Rate it:
Views: 385
23 Oct, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets