در مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم)پہ جانا یہ اوقات کب تھی میری
اپنا حال دل سنانا یہ اوقات کب تھی میری
سنگ طیبہ عزیز مجھ کو دنیا کے ہر چمن سے
انھیں آنکھوں سے لگانا یہ اوقات کب تھی میری
آقا (صلی اللہ علیہ وسلم)کے قدم لگے ہوں ہے یہ احتیاط مجھ کو
ننگے پاؤں چلتے جانا یہ اوقات کب تھی میری
اک سکون قلب پایا میں مدینہ جب سے آیا
روزے کو گلے لگانا یہ اوقات کب تھی میری
باندھا پھر رخت سفر اور منزل میری مدینہ
صادق یوں قدم بڑھانا یہ اوقات کب تھی میری