دل کا تماشا دیکھتے ہیں ہم
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales ukدریچہ کھول کے دل کا تماشا دیکھتے ہیں ہم
عجب شہرِ پریشاں کا نظارا دیکھتے ہیں ہم
کبھی تو رہ گئے گھر کے ہجو مِ آرزو میں ہم
کبھی حسرت بھری بزمِ تمنا دیکھتے ہیں ہم
جسے ہم نے چھپایا تھا زمانے کی نگاہوں سے
وہی اشعار میں آنسو چھلکتا دیکھتے ہیں ہم
تری دنیائے دل یوں تو بڑی محدود ہے لیکن
نگاہوں میں محبت کا زمانہ دیکھتے ہیں ہم
نظر میں بس گئی اک پھول سی صورت
جدھر جائیں اُسی کو مسکراتا دیکھتے ہیں ہم
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم