دل کے گھاؤ بھی کام آئیں مجھے
Poet: احمد عقیل By: Faizan, Rawalpindiدل کے گھاؤ بھی کام آئیں مجھے
دیکھ کر لوگ مسکرائیں مجھے
وہ ہی دنیا وہی پرانا پن
یا خدا کچھ نیا دکھائیں مجھے
لوٹ آؤں گا سب بھلا دوں گا
سرسری سا اگر بلائیں مجھے
با وضو بزم یار میں جاؤں
آیت وصل گر سنائیں مجھے
بڑی مشکل سے آ کے بیٹھا ہوں
درد اٹھتے ہیں مت اٹھائیں مجھے
آنکھ رونے کا مانگتی ہے خراج
اب وہ آ کر گلے لگائیں مجھے
More Islamic Poetry






