Add Poetry

دُعا

Poet: By: sumera ataria, GUDDU

مری بےنام ہستی کا کوئی عُنوان ہو جائے
مرے مالک حضُوری کا کوئی سامان ہو جائے

یہاں پر زندگی کرنا کوئی مُشکل سی مُشکل ہے
کچھ ایسا ہو مرے رب زندگی آسان ہو جائے

مرے اعمال ہی جنت میں لے کر جائیں گے مُجھ کو
مگر اس بات پر پُختہ اگر ایمان ہو جائے

میں اپنے نفس کی تطہیر اُس لمحے میں کر ڈالوں
مرے دل میں گھڑی بھر کو جو تو مہمان ہو جائے

دلوں کے بھید سب معلوم ہیں تُجھ کو چھُپاؤں کیا
مرے بس میں مرے آقا مرا شیطان ہو جائے

میں اپنا آپ ڈھونڈھوں کس طرح خلقت کی کثرت میں
مرا چہرہ ہے بے چہرہ کوئی پہچان ہو جائے

تری مخلوق کی خدمت کا مُجھ کو حوصلہ دے دے
کہ شاید اس سے میرے درد کا درمان ہو جائے

دلوں کو فتح کرنے کی اگر بخشے مُجھے طاقت
تو یہ مُحتاج سُلطانوں کا بھی سلطان ہو جائے

خوشا،جنت مکیں کردے مرے اجداد کو یارب
مری اولاد پر بھی یہ ترا احسان ہو جائے

مرے دُکھ سُکھ کے ساتھی کو یہاں پر بھی صلہ دے دے
وہاں پر بھی یہی نسبت مری پہچان ہو جائے

مانگنے کا تو سلیقہ بھی نہیں آتا
بنا مانگے اگر دےدے تو کیسی شان ہو جائے

................ آمين ثم آمين يارب العالمين.............
 

Rate it:
Views: 485
17 Aug, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets