خدا کے خاص بندوں کا ذکر قرآن میں
اسکی پوری تفصیل سورہ فرقان میں
چلتے ہیں عاجزی سے رحمان کے بندے
بولتے ہیں فقط سلام وہ بھی دھیمے سے
راتیں گزرتی ہیں انکی سجدے اور قیام میں
سانسیں گزرتی ہیں انکی صرف دعاؤں میں
نہ فضول خرچی اور نہ ہی سخت تنگی
بس بیچ کا راستہ ہے اعتدال کا اسلامی
وہ بے جا کسی انسان کا خون بہاتا نہیں
اور زنا کے قریب بھی وہ پھٹکتا نہیں
ظلم ہرگز کسی پر وہ کرتا نہیں
ظالم کو وہ کبھی بھی بخشتا نہیں
ظالم ،فاسق،منافق اور کازب پہ لعنت
ان دائروں میں جوبھی ہو اس پہ لعنت
مسلماں کا مطلب اگر کوئی نہ سمجھے
ہر انساں کا اس جعلی مسلماں پہ لعنت
اگر کوئی سچا مسلماں ہو پرکی
تو دنیا کے خزانوں کی چابی ہے اسکی