زرداری کاش بجلی تری بھی جایا کرے
تُو بھی سڑکوں پہ ہماری ہی طرح آیا کرے
احتجاج تُو بھی کرے بجلی کیلئے
پولیس ڈنڈے بھی تُجھے خُوب لگایا کرے
تُو بھـی جب ٹائـر جلائے غصے مـیـں
پولیس تُجھ کو بھی کَن پَھـڑایا کرے
سـوچ تیرے گھـر میں بھی اگر فاقے ہوں
تری اولاد تُجھ کو ہی کاٹ کھایا کرے
پانی بند ہو ترا بجلی کے جانے سے
عین اُس وقت کے جب صابن لگایا کرے
تھوڑی تنخـواہ ہو تری اور مَیں دیکھـوں
پھـر ریٹ بجلی کے تُو کیسے بڑھایا کرے
ضیا ! اِن نالائقوں سے کُچھ نہیں ہو گا
اُمید اِن سے نہ وابسطہ کوئی خُـدایا کرے