زندگی کا سفر
Poet: قراءت عامر By: قراءت عامر, Kohatزندگی کے سفر میں
کچھ مناظر دل کو بھاتے ہیں
آنکھوں میں گہرے کہیں
عکس اپنا چھوڑ جاتے ہیں
تلخیوں کے جھرنوں میں
مسکرا کر بھیگنا سکھاتے ہیں
امیدوں کے بادلوں سے
اُونچا ہم کو اُڑاتے ہیں
اُلجھنوں کے صحرا میں
کبھی نخلستان دکھاتے ہیں
حسرتوں کے جنگل میں
کبھی رستے نئے دکھاتے ہیں
زندگی کے سفر میں
ہم کیا سے کیا بن جاتے ہیں
More Life Poetry






