Add Poetry

سماعت کے زور پر نہ ، اطاعت کے زور پر

Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachi

سماعت کے زور پر نہ ، اطاعت کے زور پر
ملتا ہے سب یہاں ، طاقت کے زور پر

چاہتا ہے جلد ترقی تو سیاست داں ہوجا
تو کتنا کما پائے گا ، محنت کے زور پر

مثال جمہوریت کی کچھ اسطرح سے ہے
ظلمت بھی آسکتی ہے ، اکثریت کےزور پر

جو کام حکومت کے بس میں نہیں ہوتے
وہ کام لئےجاتے ہیں ، عدالت کے زور پر

بچے دو ہی اچھے ، آزادیِ نسواں
نعرے آجکل ہیں ، جہالت کے زور پر

مملکتِ خداداد اور سود کا نظام
کیا خاک ترقی ہو ، تجارت کے زور پر

اس فرنگی نظام سے خدارا ہمیں بخشو
ہم شریعت چاہتے ہیں ، خلافت کے زور پر

Rate it:
Views: 377
05 Feb, 2019
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets