سناؤں کیسے اپنی داستاں کو
Text size
سناؤں کیسے اپنی داستاں کو
ہزاروں غم لگے ہیں ایک جاں کو
کروں کیا لے کے ایسی زندگانی
لگا دو آگ ایسے گلستاں کو
غم دوراں کہاں دیتا ہے فرصت
کروں تعمیر پھرمیں آشیاں کو
جہاں ہنسنے کو ترسیں غنچہ و گل
بنالوں دوست پہلے آسماں کو
ہے شامل اس میں موجوں کی روانی
کوئی روکے گا کیا اردو زباں کو
وشمہ اک بار بھی مڑکر نہ دیکھا
بہت آواز دی عمر رواں کو