شاید اس کے آنے کی خبر آ جائے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

شاید اس کے آنے کی خبر آ جائے
شاید ادھر بھی نسیم سحر آ جائے

اڑان ہم بھی بھریں گے اونچی افق پر
شاید ہمیں بھی اڑنے کا ہنر آ جائے

کاٹ رہے ہو کیوں شجر سارے تم
شاید کوئی پنچی واپس گھر آ جائے

توڑ دو سب آئنے نفرتوں کے تم
شاید اپنا ہی چہرہ نظر نہ آ جائے

نہ جلائو نائو اپنی ساحل پر پہنچ کر
شاید پھر کوئی درپیش سفر آ جائے

Rate it:
Views: 463
17 Jan, 2014
More Life Poetry